نیٹو جوہری اشتراک امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ چینی تھنک ٹینک

Published on July 27, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چائنا آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن اورچائنا نیوکلیئر اسٹریٹجک پلاننگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جنیوا میں جاری کی گئی مشترکہ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیٹو کے ذریعہ ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں جوہری اشتراک کے پھیلاؤ کی حالیہ علامات نہ صرف جوہری عدم پھیلاؤ کےمعاہدے پر مبنی بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کے لئے ایک سنگین چیلنج ہیں بلکہ بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی کو بھی اس سے خطرہ ہے۔ اسی دن، دونوں چینی تھنک ٹینکس نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی گیارہویں جائزہ کانفرنس کی تیاری کے دوسرے اجلاس کے دوران جنیوا میں “نیٹو نیوکلیئر شیئرنگ: جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو چیلنجز” کے موضوع پر ایک ضمنی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں “جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی خلاف ورزی اور نیٹو نیوکلیئر شیئرنگ کا تجزیہ” کی رپورٹ جاری کی گئی جس میں علمی نقطہ نظر سے بین الاقوامی سطح پر جوہری عدم پھیلاؤ کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes