چینی عوام نے ہمیشہ پیرس اولمپکس کی زبردست حمایت کی ہے، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی

Published on July 27, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 27)      No Comments

پیرس (یواین پی) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے چیئرمین تھامس باخ نے پیرس میں چائنامیڈیا گروپ کے ڈائریکٹر اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔ چیئرمین باخ نے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ کی قیادت میں سی ایم جی کے وفد کا پیرس اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب اور استقبالیہ ضیافت میں شرکت کرنے پر پرتپاک خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے پیرس اولمپکس کی نشریاتی کوریج کی محتاط تیاری کے لیے سی ایم جی کا شکریہ ادا کیا۔باخ نے کہا کہ پیرس اولمپکس کی تیاریاں مکمل ہیں اور پوری دنیا پیرس کو دیکھے گی جو سو سال بعد دوبارہ اولمپکس کی میزبانی اپنی منفرد دلکشی کے ساتھ کر رہا ہے۔ ٹکٹوں کی سیلز جیسے مختلف اشاریوں کو دیکھتے ہوئے، پیرس اولمپکس بلاشبہ ٹوکیو اولمپکس کو پیچھے چھوڑ دے گا اور نئی تاریخ رقم کرے گا۔ اس عمل کے دوران چینی عوام نے ہمیشہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور پیرس اولمپکس کی زبردست حمایت کی ہے۔ سی ایم جی نے اس میں ایک اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر 8K الٹرا ہائی ڈیفینیشن اور مصنوعی ذہانت کو بااختیار بنانے میں، جس سے اولمپک نشریات کا ایک نیا مرحلہ شروع ہوا۔ باخ نے کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی جیت جیت کے نتائج حاصل کرنے کے لیے سی ایم جی کے ساتھ جامع تعاون کو مزید گہرا کرے گی۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ “اولمپک موومنٹ انسانیت کے امن، اتحاد اور ترقی کی خوبصورت جستجو کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔” اولمپک جذبے اور چینی کھیلوں کے جذبے کو آگے بڑھانا سی ایم جی کی ذمہ داری ہے۔ پیرس اولمپکس کی نشریات میں،سی ایم جی کی تکنیکی طاقت کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور مختلف ممالک کے ہم منصبوں نے تسلیم کیا۔ چینی عوام کے اچھے دوست کے طور پر چیئرمین باخ سی ایم جی کے بھی پرانے دوست ہیں۔ ہم اولمپک تحریک کے پھیلاؤ کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ تعاون کو مضبوط کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme