ون ڈے رینکنگ ،سعید اجمل باؤلرز اور محمد حفیظ کا آل راؤنڈرز میں پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار

Published on June 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 697)      No Comments

33
دبئی (یو این پی) جنوبی افریقہ کے سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ پاکستان کے محمد حفیظ کا آل راؤنڈرز میں پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ روہت شرما تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئے۔ ٹیموں میں آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر برقرار ہے۔ آئی سی سی نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔ آسٹریلیا کی ٹیم 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان، بھارت 112 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، سری لنکا 112 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 109 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ بلے بازوں نے ڈی ویلیئرز نے کوہلی کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا۔ کوہلی تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔ جارج بیلی تیسرے، ہاشم آملہ چوتھے، کمارسنگاکارا پانچویں، دھونی چھٹے، دلشان ساتویں، مصباح الحق آٹھویں، روز ٹیلر نویں اور شیکھر دھاون دو درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے۔ باؤلرز میں پاکستان کے سعید اجمل بدستور سرفہرست ہیں، ڈیل سٹین دوسرے، سنیل نارائن تیسرے، مچل جانسن چوتھے اور ٹسٹوبے پانچویں نمبر پر ہیں۔ محمد حفیظ دسویں پوزیشن پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں پاکستان کے محمد حفیظ پہلے، شکیب الحسن دوسرے، انجیلومیتھیوز تیسرے، روندرا جدیجہ چوتھے اور شین واٹسن پانچویں نمبر پر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes