اسلام آباد۔۔۔ پاکستان سمیت شمالی نصف کرہ ارض پر واقع ممالک میں 21 جون سال کا طویل ترین دا رہا جس کا دورانیہ 14 گھنٹے 23 منٹ اور 45 سیکنڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 21 جون کو اسلام آباد میں طلوع آفتاب 4 بج کر 58 منٹ پر اور غروب آفتاب 7 بج کر 24 منٹ پر ہوا اور اسلام آباد میں دن کا دورانیہ 14 گھنٹے 23منٹ اور 45 سیکنڈ رہا۔ کراچی میں طلوع آفتاب 5 بج کر 43 منٹ اور غروب آفتاب 7 بج کر 24 منٹ اور دن کا دورانیہ 13گھنٹے 40 منٹ 56 سیکنڈ ریکارڈ ہوا۔ طویل ترین دن سال میں دو مرتبہ آتا ہے جب سورج خط استوا کے شمال اور جنوب میں پہنچتا ہے اس دن طویل ترین دن ہوتا ہے۔ موسم گرما میں یہ دن 21 جون جبکہ موسم سرما میں طویل دن 22 دسمبر کو آتا ہے۔