لاہور ہائیکورٹ: انٹرنیٹ کی مبینہ بندش چیلنج، درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published on August 16, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

لاہور(یو این پی) ملک میں انٹرنیٹ کی مبینہ بندش کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا اور درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد شہری کی جانب سے دائر درخواست پر آج سماعت کریں گے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ سست کر دیا گیا ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی سے وابستہ کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی پر جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کو تباہ کیا جا رہا ہے۔انٹرنیٹ کی مبینہ بندش سے ہونے والے نقصانات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانی کمپنیاں اور نوجوان اربوں روپے کا زرمبادلہ آئی ٹی سے کما رہے ہیں۔عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ انٹر نیٹ کی بندش کالعدم قرار دے کر عدالت حکومت کو پابند کرے کہ مستقبل میں انٹرنیٹ بند نہ کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes