تھائی لینڈ کی نئی وزیراعظم کا چین کے ساتھ مزید تعاون کا عندیہ

Published on August 19, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) تھائی لینڈ کی نئی وزیر اعظم پیٹو نگٹرن شیناوترا نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ اور چین نے طویل عرصے سے گہرے اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔اُن کا چینی رہنماؤں سے ملاقات کا موقع ہمیشہ خوش گوار رہا ہے۔ وہ توقع کرتی ہیں کہ تھائی لینڈ چین کے ساتھ مزید تعاون کرے گا۔18 تاریخ کو ، تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے نمائندوں نے شیناوترا کو بادشاہ کا فرمان پڑھ کر سنایا ، اور تھائی لینڈ کے بادشاہ مہاوجیرالونگ کورن نے باضابطہ طور پر پیٹو نگٹرن شیناوترا کی تھائی لینڈ کی نئی وزیر اعظم کے طور پر منظوری دی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme