سندھ کو بھی بجلی بلوں میں 14روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے، کراچی چیمبر

Published on August 19, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

کراچی (یو این پی) کراچی چیمبر آف کامرس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی طرح سندھ کے عوام کو بھی بجلی کے بلوں میں 14روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے۔کراچی چیمبر سے جاری اعلامیے میں صدر مملکت، وزیر اعظم اور وزیر توانائی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ کے عوام کو بھی بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے اور وفاق پنجاب کی طرز پر سندھ کو بھی بجلی کے بلوں میں فوری ریلیف کا اعلان کرے۔بیان میں کہا گیا کہ سندھ کے عوام بھی بجلی کے زائد بلوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں، سندھ کے عوام اور تاجر برادری کے لیے موجودہ نرخوں پر بل بھرنا ناممکن ہے۔کراچی چیمبر نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف سندھ کے عوام اور تاجر برادری کی بقا کے لیے اشد ضروری ہے، اسی لیے صدر پاکستان، وزیر اعظم، وزیر توانائی سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ میں رہنے والوں کے لیے بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف کا فوری اعلان کیا جائے۔چیمبر آف کامرس نے توقع ظاہر کی کہ معیشت میں کراچی کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے امید کرتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کو بھی جلد از جلد بجلی کے بلوں میں ریلیف دے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题