قاہرہ ۔۔۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ تین برس بعد مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچ گئے اور صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز 2011ء کے بعد پہلی بار مصر کے دورے پر آئے ہیں، وہ مراکو سے طبی امداد امداد حاصل کرنے کے بعد قاہرہ پہنچے تو نئے منتخب صدر عبدالفتاح السیسی نے ان کا استقبال کیا۔ قاہرہ میں شاہ عبداللہ اور مصری صدر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مصر کے وزیراعظم ابراہیم محلاب اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سعودی بادشاہ نے مصر کو بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مصر کے طابق صدر حسنی مبارک کی معذولی کے بعد سعودی حکمران پہلی بار مصر آیا ہے۔