محمد اعجاز کاساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

Published on June 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 591)      No Comments

Zak
جدہ سعودی عرب ( رپورٹ بیورو چیف زکیر احمد بهٹی) ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے80سے زائد افراد نے محمد اعجاز کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔تمام افراد کا تعلق مزدور طبقہ سے ہے جنہوں نے عمران خان کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔پاکستان تحریک انصاف جدہ کے صدر مرزا ندیم الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 5سال قبل چند لوگوں کے ساتھ سفر شروع کیا تھا جس میں لوگ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا اور آج جدہ سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ،ڈاکٹرز،انجیئنرز،تاجرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں اور یہ سفر انشائ اللہ جاری رہے گا پاکستان میں امن و امان کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت نازک ہے دہشت گردی میں اضافہ بڑھ گیا ہے ۔لوڈشیڈنگ 12سے 18گھنٹے تک پہنچ چکی ہے ۔یہ سب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں یکساں نصاب تعلیم رائج کر دیا ہے آن لائن ایف آئی آر ، زمینی کاغزات کا کمپیوٹرائزڈ کرنا اور موبائل کورٹ خیبر پختونخواہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے پاکستان تحریک انصاف کے منصوبے الیکشن مہم کے لئے نہیں بلکہ مستقبل میں مضبوط اور محفوظ پاکستان کے لئے ہیں عمران خان نے جب بھی کوئی ارادہ کیا تو اس کو پورا لازمی کیا ہے ۔شوکت خانم ہسپتال،نمل یونیورسٹی اور صوبہ خیبر پختون خواہ میں تعلیم کے لئے سب سے زیادہ بجٹ اس کی زندہ مثالیں ہیں ۔قاسم دستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیب ٹاپ بے حیائی کی اسکیم ہے کراچی میں 60ہزار افراد اسکالر شپ کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں لیکن حکمرانوں کو ان کی کوئی فکر نہیں…… اپنے خطاب کے دوران مرزا ندیم اور قاسم دستی نے حاضرین سے استدعا کی کہ پاکستان اور خصوصاً صوبہ خیبر پختونخواہ میں تعلیمی نظام کی بہتری اور سکولوں کی فلاح و بہبود کے لئیے پاکستان تحریک انصاف کے تعمیر سکول پروگرام میں حصہ لیں لیبر ونگ جدہ کے صدر چوہدری شہباز اور نائب صدر جدہ محمد اعجاز نے کہا کہ آج میڈیا کا دور ہے معاشرے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہوتا جارہا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ صحافی اپنے قلم کا استعمال درست انداز سے کریں گے انہوں نے مزید کہ ہم سرداروں کے پیچھے اپنی تعلیم کو جاری نہ رکھ سکے ۔جس وجہ سے ہمارے نوجوان پڑھ لکھ نہ سکے ہمیں ایک ایسا لیڈر چاہیے جو ملک میں حوصحیح معنوں میں ترقی لا سکے اورعمران خان کی صورت میں ہم کو وہ لیڈر مل چکا ہے ہم سب لوگوں کو چاہیے کہ ہم سب عمران خان کا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنی آنیوالی نسل کو ایک محفوظ اور مستحکم پاکستان دے سکیں ۔مقررین نے اپنے خطاب کے دوران میڈیا کے کردار کو سراہا اور آئے روز میڈیا چینلز پر لگنے والی پابندیوں کو آزادی اظہار رائے پر شب خون کے مترادف کہا حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی بندش اور اس کے نمائندوں پر ایف آئی آر درج ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog