فلپائنی بحری جہاز کا چین کے پانیوں میں غیرقانونی داخلہ، چائنا کوسٹ گارڈ کے کنٹرول کے اقدامات

Published on August 26, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی تمام خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کو بند کرے چینی ترجمان
بیجنگ (یو این پی) چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یوئی نے بتایا کہ اسی دن فلپائن کا جہاز 3002 چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چین کے نانشا جزائر میں شیئن بن ریف کے قریب پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا اور چینی کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائنی جہاز کے خلاف کنٹرول کے اقدامات کیے۔ اتوار کی سہ پہر دو بجکر بارہ منٹ پر فلپائن کے جہاز 3002 نے چین کے سخت انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے جان بوجھ کر چین کے قانون نافذ کرنے والے بحری جہاز21551 کے ساتھ خطرناک انداز میں ٹکرایا، جس کے نتیجے میں تصادم ہوا، اور اس کی ذمہ داری مکمل طور پر فلپائن پر عائد ہوتی ہے۔ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی تمام خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کو بند کرے، ورنہ فلپائن کو اس سے پیدا ہونے والے تمام نتائج برداشت کرنے ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy