حالیہ دہشت گردی کی لہر، وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

Published on August 27, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 10 بجے ہو گا اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور حالیہ دہشتگردی حملوں کی رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق، کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جائے گی، جن میں پی ڈبلیو ڈی کے اسٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی کی منظوری شامل ہے۔اجلاس میں بیرون ملک کنونشن ریکوری آف میٹیننس سے متعلق ایجنڈا آئٹم پر غور کیا جائے گا، جبکہ حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے فیز ون کی بھی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔کفایت شعاری اور اخراجات میں کمی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 23 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی شامل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme