چینی صدر کی صدارت میں مرکزی کمیٹی  برائے جامع گہری اصلاحات کے چھٹے اجلاس کا انعقاد

Published on August 30, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

بیجنگ(یو این پی) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر، چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے   چیئرمین اور مرکزی کمیٹی   برائے جامع گہری اصلاحات کے ڈائریکٹر شی جن پھنگ نے  مرکزی کمیٹی   برائے جامع گہری اصلاحات کے چھٹے اجلاس کی صدارت کی اور  اہم تقریر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزید جامع اور گہری اصلاحات کو نئے دور میں جامع طور پر گہری اصلاحات کی بنیاد پر  کیا جا رہا ہے اور اس کی ٹھوس بنیاد اور سازگار حالات موجود ہیں۔ ہمیں اصلاحات کے موجودہ ثمرات اور اہم تجربات سے بھرپور استفادہ کرکے آزاد نظریات اور  حقائق کی بنیاد پر  وقت کے تقاضوں کے مطابق  عملی رویہ اختیار کرنا ہوگا اور  تمام حلقوں کے کردارکو بروے کار لاتے ہوئے اصلاحی امور کو احسن انداز میں منظم کرنے اور عمل میں لانے کی پوری  کوشش کرنی چاہیئے۔ اجلاس میں سی پی سی سیکٹرل کمیٹی اور ریاستی اداروں کے متعلقہ محکموں کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے اہم اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کے لئے کاموں کی تقسیم کے منصوبے اور پائلٹ فری ٹریڈ زون کی اپ گریڈیشن کی حکمت عملی کے نفاذ کے بارے میں رائے” پر غور و خوض کیا گیا اور اسے منظور کیا گیا۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ اصلاحات کے فروغ اور نفاذ کے میکانزم کو بہتربنانا  اور  اہم امور کی  ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ اصلاحی نگرانی، تشخیص ،احتساب اور معائنہ سمیت دیگر کاموں کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ  اصلاحات کے حقیقی نتائج سے عوام مطمئن ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题