بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر جاپان کی جانب سے بار بار بے بنیاد الزامات کی سخت مخالفت کرتے ہیں، چینی سفارت خانہ

Published on August 31, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 17)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) جاپان میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے بحیرہ جنوبی چین سے متعلق جاپان کے غلط  بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے  اس بات کی نشاندہی کی کہ جاپان نے جنوبی بحیرہ چین کے معاملے پر چین پر ایک بار پھر غیر معقول حملہ  اور بدنام کرنے کی کوشش کی ہے،جس پر ہم شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتے ہیں۔ بحیرہ جنوبی چین میں جزائر اور چٹانوں سے متعلق حالیہ واقعات کے حوالے سے حقائق بہت واضح ہیں۔ فلپائن نے جنوبی بحیرہ چین کے جزائر اور چٹانوں پر بار بار اشتعال انگیزی کی ہے اور چین کے علاقائی اقتدار اعلی اور سمندری حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جس کی پوری ذمہ داری فلپائن پر عائد ہوتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین بحیرہ جنوبی چین کے ثالثی کیس میں غیر قانونی اور غلط ایوارڈ کو قبول یا تسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی اس ایوارڈ پر مبنی کسی دعوے یا اقدام کو قبول کرتا ہے۔چین جاپان کی جانب سے چین پر دباؤ ڈالنے کے لیے نام نہاد ایوارڈ کے استعمال کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ  تصادم کو بھڑکانا بند کرے اور بحیرہ جنوبی چین میں خلل ڈالنے کے غلط راستے پر گامزن نہ رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes