ڈومیسٹک پرفارمرز خرم شہزاد، میر حمزہ نے سینئیرز کو سبق سکھادیا

Published on September 2, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)قومی ٹیم کے پریمیم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی عدم موجودگی میں نوجوان فاسٹ بولرز نے موقع ملنے پر اپنی کارکردگی کا لوہا منوالیا۔بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی جارحانہ بالنگ فارم نے سینئر کو سبق سیکھادیا۔ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں میر حمزہ نے سب سے زیادہ 112 میچز میں 442 وکٹیں، خرم شہزاد نے 48 میچز میں 136، محمد علی نے 39 میچز میں 146، نسیم شاہ نے 15 میچز میں 54 جبکہ شاہین آفریدی نے 9 میچز میں محض 40 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔پیسرز کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے سب کم فرسٹ کلاس ڈومیسٹک میچز کھیلے جبکہ انکی حالیہ خراب ہونے کے باوجود ڈومسٹک کرکٹ کا رخ نہیں کیا۔ڈومیسٹک سطح پر پرفارم کرنیوالے خرم شہزاد اور میر حمزہ کو دوسرے ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کرکے موقع دیا گیا تھا جس پر کئی سابق کرکٹرز نے ٹیم منیجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم دونوں بالرز نے بنگلادیش کی پہلی اننگز میں محض 26 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题