کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے)بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے کہاہے کہ پاکستان میں جاری ’’ضرب عضب ‘‘آپریشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے خطہ میں کرداراداکرنے والی عالمی قوتیں اس آپریشن کو انتہائی قرب سے مانیٹرکررہی ہیں ۔یہ انہوں نے نوائے وقت اوروقت نیوزٹی وی کو ایک انٹرویودیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے انکشاف کیا اگر خدانخواستہ یہ آپریشن سیاست دانوں کی نااہلی کی وجہ سے ناکام ہواتو عالمی برادری اس حوالے سے لائحہ عمل طے کر گی لہذااس پس منظر میں طاہرالقادری کا نعرہ انقلاب پاکستان کو شدید خطرات سے دوچارکردے گا اس کا تدراک طاہر القادری کو بھی ہے تاہم اس کے باوجود ان کے انقلاب کانعرہ اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ ان کے پیچھے کوئی اورطاقت ہے جو پاکستان کوغیرمستحکم کرکے عالمی برادری کو’’دہشت گردی ‘‘کے خاتمے کے لئے پاکستان میں مداخلت کا جواز فراہم کرنا چاہتی ہے ۔فیصل محمد نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ’’میڈیاوار‘‘میں ہندوستانی لابی متحرک ہے جو پاکستانی میڈیاکو ’’ہنددشمن اورہنددوست‘‘میں تقسیم کرکے انارکی پھیلارہی ہے جس بارے میں بی جے پی نے وضاحت بھی کردی ہے