مہمند؛ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، 4 دہشتگرد مارے گئے

Published on September 7, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)سیکورٹی فورسز نے مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرخوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں نے 6 ستمبر کو علی الصبح مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی خود کش بمبار مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملے کی کوشش ناکام بنانےپر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے تاریکی میں حملہ کرنے والے بزدل دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy