چیمپئنزٹرافی: بھارتی شرکت کیلیے نیا آپشن سامنے آگیا

Published on September 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 20)      No Comments

کراچی(یو این پی)پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی شرکت کیلیے نیا آپشن سامنے آگیا۔کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ روہت شرما الیون رہائش امرتسر میں رہے اور صرف اپنے میچ کیلیے لاہور جائے، اسے قابل عمل بنانے کیلیے دونوں ممالک کی حکومتوں کا رضامند ہونا ضروری ہے۔بھارت میں کھیلے گئے ورلڈکپ کی طرح معاملات واضح ہونے تک شیڈول جاری نہیں ہوگا، دسمبر میں آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جے شاہ اس حوالے سے حتمی فیصلے میں کردار ادا کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes