بیجنگ (یو این پی) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے خلیجی عرب ریاستوں کی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد بداوی سے ریاض میں ملاقات کی۔جمعرات کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ 2022 میں چینی صدر شی جن پھنگ اور جی سی سی ممالک کے رہنماؤں نے پہلا چین جی سی سی سربراہ اجلاس منعقد کیا جس میں چین اور جی سی سی ممالک کے درمیان عملی تعاون کی ترقی کے لئے ایک نیا خاکہ مرتب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چین جی سی سی ممالک کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعلقات کے لئے ایک ٹھوس سیاسی بنیاد قائم کرنے، چین-جی سی سی سربراہ اجلاس کے ذریعہ تجویز کردہ پانچ اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوطی سے آگے بڑھانے، چین-جی سی سی آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکراتی عمل کو تیز کرنے، اور ڈیجیٹل معیشت اور سبز ترقی میں تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے. بداوی نے کہا کہ جی سی سی دونوں فریقوں کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو فعال طور پر نافذ کرنے، بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے، اور جلد از جلد جی سی سی چین آزاد تجارتی معاہدے کی تکمیل کا منتظر ہے۔انہوں نے کہا کہ جی سی سی فلسطین کے مسئلے پر چین کے منصفانہ موقف اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے چین کی کوششوں کو سراہتا ہے۔