دل نے عابد علی کا دل توڑ دیا

Published on September 16, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 12)      No Comments

کراچی (یواین پی)کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں قائد اعظم ٹرافی کا میچ جاری تھا، ایسے میں ایک کھلاڑی نے ساتھی سے کہا کہ ’’یار میرے کندھے اور سینے میں کچھ عجیب سا محسوس ہو رہا ہے، وہ بیٹر اس وقت تک نصف سنچری مکمل کر چکا تھا،اس کی حالت دیکھ کر ٹیم مینجمنٹ فورا اسپتال لے گئی وہاں دل کے عارضے کا انکشاف ہوا۔اسپتال کے بیڈ پر لیٹا وہ کرکٹر یہی سوچ رہا تھا کہ اتنی مشکل سے قومی ٹیم میں شامل ہوا تھا اب نجانے کیا ہوگا، یہ کھلاڑی تھے عابد علی، اگر کوئی پاکستان کے بدقسمت کرکٹرز پر کوئی کتاب لکھے تو ایک باب ان پر ہونا لازمی ہوگا، انھیں مسلسل عمدہ کارکردگی کے باوجود بہت تاخیر سے چانس ملا، 12 سال ڈومیسٹک کرکٹ میں جوتے گھسنے کے بعد106 فرسٹ کلاس میچز میں 7116 رنز بنانے پر انھیں31 سال کی عمر میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع ملا،اس سے قبل ’’چچا بھتیجے‘‘ کی محبت کا انھیں بہت نقصان ہوا، عابد مزید نمایاں نہ ہوں اس لیے انھیں جونیئر ٹیم کے ٹور پر یو اے ای بھیج دیا گیا وہاں رنز کے ڈھیر لگا دیے تو واپس بلا لیا، یہاں پھر قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں ڈبل سنچری بنا دی، ایسے میں انھیں ٹیسٹ کیپ دینا مجبوری بن گئی۔عابد نے ڈیبیو پر سنچری بنائی مگر پھر دل نے ان کا دل ہی توڑ دیا،دسمبر 2021 میں جب وہ بیمار ہوئے تو اس سے پہلے بنگلہ دیش کے ٹور میں87 کی اوسط سے263 رنز بنا کر پلیئر آف دی سیریز قرار پائے تھے، ٹیسٹ کی طرح وہ پہلے ون ڈے میں بھی سنچری بنا کر یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے تھے، البتہ جب ایسا لگ رہا تھا کہ اب سب ٹھیک چل رہا ہے تو صحت نے عابد کے ساتھ سلیکٹرز والا کردار ادا کیا، انجیوپلاسٹی کے چند ماہ بعد وہ فٹ تو ہو گئے لیکن پھر قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع نہ مل سکا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes