چین، اگست میں ہانگ کانگ آنے والے سیاحوں کی تعداد کا نیا ماہانہ ریکارڈ قا ئم

Published on September 18, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے محکمہ ثقافت، کھیل اور سیاحت کے سربراہ یانگ رن شیونگ نے کہا کہ ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق اس سال اگست میں ہانگ کانگ آنے والے سیاحوں کی تعداد4.5 ملین کے قریب جا پہنچی، جو سال بہ سال 9 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے، اور گزشتہ سال فروری میں کسٹمز کے مکمل کھلنے کے بعد سے ایک نئی ماہانہ بلندی ہے. رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 29.5 ملین سے زائد سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو سال بہ سال 40 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں سےچائنیز مین لینڈ کے تقریباً 23 ملین سیاح اور 6.5 ملین دیگر سیاح شامل تھے، جو سال بہ سال بالترتیب تقریباً 39 فیصد اور 63 فیصد کا اضافہ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题