جنوری سے اگست تک چائنا ریلوے نیٹ ورک سے مسافروں کے تقریباً 3 ارب ٹرپس ر یکارڈ

Published on September 20, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 14)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)چائنا اسٹیٹ ریلوے سے ملنے والی اطلاع کے مطابق رواں سال جنوری سے اگست تک چینی ریلوے سے مسافروں کے تقریباً 3 ارب ٹرپس ہوئے، جو سال بہ سال 14.5 فیصد کا اضافہ ہے، اور یہ اسی عرصے کا ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔اس سال کے آغاز سے ، روزانہ اوسطا 10،730 مسافر ٹرینوں کا انتظام کیا گیا ہے ، جو سال بہ سال 10.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرحد پار مسافروں کی آمد و رفت کے انتظام کو بھی مضبوط کیا گیا ہے ۔گوانگ چو -شن زن – ہانگ کانگ ہائی اسپیڈ ریلوے سے تقریباً 18 ملین سرحد پار مسافروں کے ٹرپس ہوئے ، جو سال بہ سال 46 فیصد کا اضافہ ہے ، اور چین -لاؤس ریلوے سے مجموعی طور پر 163،000 سرحد پار مسافروں کے ٹرپس ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme