اردن میں غزہ کی صورتحال پر عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کا اجلاس

Published on September 20, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 12)      No Comments

ریاض (زکیر احمد بھٹی) غزہ کی صورتحال پر عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کا عمان میں ایک رابطہ اجلاس کیا۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے صدارت کی۔فلسطینی وزیراعظم ڈاکٹر محمد مصطفی، ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان، قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ سلطان بن سعد المریخی، مصر کے نائب وزیر خارجہ نبیل حبشی اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیظ موجود تھے، اجلاس کا مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر مشترکہ اسلامی اور عرب کوششوں کو مربوط کرنا تھا، اجلاس میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی کوششوں، مغربی کنارے میں خطرناک کشیدگی، انسانی تباہی اور تمام متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes