چینی صدر کی جانب سےانورا ڈسانائیکے کو سری لنکا کے صدر  منتخب ہونے  پر مبارکباد 

Published on September 24, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چین کے صدر شی جن پھنگ نےانورا ڈسانائیکے  کو ایک  تہنیتی پیغام بھیجا جس میں انہیں سری لنکا کے صدر منتخب ہونے  پر مبارکباد دی گئی۔ پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور سری لنکا روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں۔ 67 سال قبل چین اور سری لنکا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کو سمجھا اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے جس نے  دو مختلف حجم  کے ممالک کے درمیان دوستانہ بقائے باہمی اور باہمی فائدہ مند تعاون کی مثال قائم کی ہے۔چینی صدر نے کہا کہ  وہ  چین سری لنکا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دو طرفہ  روایتی دوستی کی ترقی ، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، چین اور سری لنکا کے درمیان اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے اور چین سری لنکا اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مستقل اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے  صدر انورا ڈسانائیکے  کے ساتھ  مل کر کام کرنے  کے لئےتیار ہیں  تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید فوائد  حاصل ہو سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme