چین کے قیام کی 75ویں سالگرہ منانے کے لئے “آسمان میں لکھی:میری چین کی کہانی” نامی سرگرمی کا انعقاد

Published on September 25, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

کینبرا (یوا ین پی) عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا میں “آسمان میں لکھی: میری چین کی کہانی ” نامی خصوصی تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں ایک ورچول تقریر کی۔ اپنی تقریر میں شین ہائی شیونگ نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے عالمی پیمانے پر “آسمان میں لکھی: میری چین کی کہانی” نامی سرگرمی کا آغاز کیا اور 60 سے زائد ممالک کے دوستوں کی جانب سےچین کے ساتھ دوستی کی 1600 سے زائد کہانیاں موصول ہوئیں۔ ہم بین الاقوامی افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنائیں گے، عالمی تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دیں گے اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے تاکہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے سلسلے میں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں۔آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھیئن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین آسٹریلیا تعلقات بتدریج درست راستے پر واپس آئے ہیں اور مستحکم بہتری کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔توقع ہے کہ دونوں ممالک کے عوام افرادی و  ثقافتی تبادلوں کو مزید مضبوط بنائیں گے اور باہمی تفہیم کو بڑھائیں گے تاکہ مشترکہ طور پر چین آسٹریلیا تعلقات کی  طویل مدتی ترقی کا مستحکم انداز میں تحفظ کیا جاسکے۔اس موقع پر موجود مہمانوں کا  متفقہ طور پر ماننا تھا کہ اپنے قیام کے گزشتہ 75 سالوں میں عوامی جمہوریہ چین نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔چین عالمی حکمرانی اور بین الاقوامی امور میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور چین کی ترقی نے آسٹریلیا سمیت ایشیا پیسیفک کے علاقے کے مختلف ممالک کو ترقی کے نئے مواقع اور نئی قوت فراہم کی ہے۔ کینبرا ٹائمز، پریس گروپ آف آسٹریلیا، آسٹریلین شین پاؤ،  جاپان “ریکارڈ چائنا” ویب سائٹ، تھائی لینڈ کے ایم سی او ٹی ریڈیو، پاکستان کے اخبار ڈیلی اتحاد سمیت  ایشیا پیسیفک خطے کے دیگر مین اسٹریم میڈیا نے اس خصوصی تقریب کی رپورٹنگ کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes