امید ہے کہ کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا کے تمام اساتذہ اور طلباء جدت طرازی کو گہرا کریں گے، چینی صدر

Published on September 27, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا کے تمام اساتذہ اور طلباء کو ایک جوابی خط ارسال کیا ہے جس میں کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا کے تمام اساتذہ، طلباء، عملے اور گریجوئٹس کو یونیورسٹی کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا کے تمام اساتذہ اور طلباء نے حال ہی میں شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا ، جس میں یونیورسٹی کے قیام کے بعد سے 70 سالوں میں، بالخصوص کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے یونیورسٹی کی کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔ شی جن پھنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے عہد اور نئے سفر میں کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا کے تمام اساتذہ اور طلباء اخلاقیات پر مبنی تعلیم دینے کے بنیادی مشن انجام دینے کے دوران رائے عامہ کے کام کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اصلاحات اور جدت طرازی کو گہرا کریں گے اور تدریس اور سائنسی تحقیق کے معیار کو مسلسل بہتر بنائیں گے تاکہ قوم کو ذرائع ابلاغ کے شعبے میں اعلیٰ معیار کےمزید باصلاحیت افراد فراہم کیے جا سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes