بیجنگ (یوا ین پی) چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی سے معلوم ہوا ہے کہ اس سال جنوری سے اگست تک چین کی مقررہ سائز سےبالا الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 13.1 فیصد اضافہ ہوا، اور ترقی کی شرح اسی عرصے میں صنعتی نمو کے مقابلے میں 7.3 فیصد پوائنٹس زیادہ تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی برآمد ات کی بحالی جاری رہی ۔ جنوری سے اگست کے دوران مقررہ سائز سے بالا الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی برآمدی مالیت میں سال بہ سال 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں نوٹ بک کمپیوٹرز اور موبائل فونز کی برآمدات میں بالترتیب سال بہ سال 2.0 فیصد اور 4.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے اندر فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری میں سال بہ سال 14.2 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں سال یکم جنوری کو اپنے پہلے سفر کے بعد سے چین کے پہلے خود ساختہ بڑے کروز جہاز نے کل 64 سفر مکمل کیے ہیں جن میں 250،000 سے زائد مسافروں کی میزبانی کی گئی۔اطلاعات کے مطابق دوسرا چینی ساختہ بڑا کروز جہاز 2026 کے اختتام تک فراہم کیے جانے کی توقع ہے۔