بیجنگ (یوا ین پی)سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے فنی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، چین کے نائب وزیر اعظم اور مرکزی وفد کے سربراہ حہ لی فنگ نے سنکیانگ کی تمام قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں کے افراد کے ساتھ مل کر اس فنی تقریب میں شرکت کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری ما شن روئی ، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے اہم ذمہ داران اور مرکزی وفد کے تمام ارکان نے فنی پرفارمنس کو دیکھا۔ مرکزی وفد سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے 6 تاریخ کی سہ پہر ہوائی جہاز کے ذریعے ارومچی پہنچا۔ 24 افراد پر مشتمل اس وفد میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور ریاستی اداروں کے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران بھی شامل ہیں ۔