بیجنگ (یو این پی)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران چین کی سیر کی مقبولیت پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ چین کی دلکشی اور کھلے پن کے رویے کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے 24 ممالک کے ساتھ باہمی ویزہ فری پالیسی پر اتفاق رائے کیا ، 16 ممالک کے لئے ویزہ فری پالیسی جاری کی، اور 54 ممالک کے لئے 72 یا 144 گھنٹوں کے لئے ویزہ فری پالیسی جاری کی۔ یوں ان پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی سیاحوں کا چین آنا آسان ہو رہا ہے اور چین میں ان کا سیاحتی تجربہ بہتر ہو رہا ہے۔ماؤ نینگ نے کہا کہ چین کے کھلے پن کا معیار آئندہ عرصے میں مزید بلند کیا جائے گا اور غیر ملکی سیاحوں کے چین آنے میں مزید سہولیات پیدا ہوں گی۔ چین مزید غیر ملکی دوستوں کو چین کی سیر کے لئے آنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔