چینی ریاستی کونسل کا متعلقہ ممالک پر ون چائنا اصول پر عمل کرنے پر زور

Published on October 10, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان جوو فنگ لیان نے چھائی اینگ ون کے چیک ریپبلک اور دیگر یورپی ممالک کے آمدہ دورے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈی پی پی حکام نے بین الاقوامی برادری کو دھوکہ دینے کے لئے مختلف بہانوں سے تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیاں انجام دی ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کیا کہتے اور کرتے ہیں، وہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے کہ تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے ۔ “تائیوان کی علیحدگی ” کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں ، اور آبنائے تائیوان کے خطے میں امن و استحکام اور تائیوان کے ہم وطنوں کے مفادات اور فلاح و بہبود میں مدد نہیں کر سکتیں۔ ہم متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول پر عمل کریں، امور تائیوان کو احتیاط سے سنبھالیں، تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط اشارے بھیجنے سے گریز کریں، اور تائیوان کے علیحدگی پسند بیانات کو پھیلانے کے لئے کوئی پلیٹ فارم فراہم کرنے سے گریز کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes