بیجنگ (یواین پی)چینی صدر شی جن پھنگ نے قیس سعید کو جمہوریہ تیونس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں صدور کی مشترکہ قیادت میں فریقین کے درمیان تعلقات صحت مند اور مستحکم انداز میں ترقی کر ہے ہیں، مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون نتیجہ خیز رہا ہے اور روایتی دوستی گہری ہوئی ہے۔ مئی 2024 میں قیس سعید کےکامیاب دورہ چین کے موقع پر فریقین نے چین اور تیونس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا جو دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جائے گی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین تیونس تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر چین اور تیونس کے درمیان دوستی کو آگے بڑھانے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے اور چین تیونس اسٹریٹجک شراکت داری کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے صدر قیس سعید کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔