چین کے انٹر ڈپارٹمنٹل ورکنگ گروپ کا دہشت گرد حملے کے تناظر میں دورہ پاکستان 

Published on October 12, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کراچی میں چینی انجینئرز پر ہو ہو نے والے دہشت گرد حملے کے تناظر میں چین کے انٹر ڈیپارٹمنٹل ورکنگ گروپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے آگاہ کیا ہے ۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پہنچنے کے بعد چینی ورکنگ گروپ نے پاکستان کی  وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، ملٹری پولیس اور پاکستان کے انٹیلی جنس محکموں کے سربراہان سے تفصیلی ملاقاتیں کیں اور مطالبہ کیا کہ  زخمیوں کے علاج، واقعے کی مکمل تحقیقات، مجرموں کی گرفتاری اور سزا دینے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں  کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔حکومت پاکستان نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،حملے کے بعد امور کے انتظام اور حملے کی تحقیقات کا جامع طور پر آغاز کر دیا ہے اور کہا کہ پاکستان میں چین کے مفادات کے مکمل تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ پاکستان میں قیام کے دوران چینی ورکنگ گروپ نے ہم وطنوں کی ہلاکت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا، ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور پروجیکٹ کیمپ جا کر صنعتی ادارے کے ملازمین کی خیرو عافیت دریافت کی۔

Readers Comments (0)