آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان

Published on October 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 27)      No Comments

لاہور (یو این پی) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے، مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیٹرنٹی چھٹیوں پر ہیں اس لیے ان کو زیر غور نہیں لایا گیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی20 میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔منتخب اسکواڈ میں شین ایبٹ، کوپر کنولی، جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹونس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ملے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme