بیجنگ (یو این پی)چین کے ریاستی کونسل کے تائیوان افیئرز آفس نے شین بویانگ، چھاؤ شنگ چھینگ اور ‘بلیک بیئر اکیڈمی’ کو “تائیوان علیحدگی پسند”سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر قانون کے مطابق سزا دینے کا فیصلہ کیا ۔پیر کے روزچین کے ریاستی کونسل کے تائیوان افیئرز آفس کے ترجمان چھین بن ہوا نے کہا کہ “بلیک بیئر اکیڈمی ” نے ڈی پی پی حکام اور بیرونی قوتوں کی مدد سے “لیکچر ز ” اور “تربیت”جیسی سرگرمیوں کی آڑ میں “پرتشدد تائیوان علیحدگی پسندوں”کو تربیت دی،”تائیوان علیحدگی پسند” سرگرمیوں میں کھلم کھلا شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ “بلیک بیئر اکیڈمی” کے انچارج شین بویانگ اور بھاری مالی مدد فراہم کرنے والے چھاؤ شنگ چھینگ نے آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو شدید خطرے میں ڈالا اور آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے مشترکہ مفادات اور چینی قوم کے بنیادی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا۔چھین بن ہوا نے کہا کہ چائنیز مین لینڈ نے شین بویانگ اور چھاؤ شنگ چھینگ کو ” تائیوان علیحدگی پسندوں ” کی فہرست میں شامل کیا ہے ، اور “بلیک بیئر اکیڈمی” اور شین اور چھاؤ اور ان کے اہل خانہ کے مین لینڈ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے ۔اس کے علاوہ “بلیک بیئر اکیڈمی” ، اور شین اور چھاؤ سے وابستہ اداروں کے متعلقہ مین لینڈ اداروں کے ساتھ تعاون کو محدود کر دیا گیاہے۔ چھین بن ہوا نے کہا کہ قومی احیاء اور مادر وطن کی وحدت کے عمومی تاریخی رجحان کے سامنے ، “تائیوان کی علیحدگی” کے عناصر بالآخر اپنے اقدامات کی بھاری قیمت ادا کریں گے۔