ملتان (یواین پی) قومی ٹیم آف اسپنر ساجد خان نے ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں لیکر 24 سال پرانا جمود توڑ ڈالا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ساجد خان نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بیٹرز کو پریشان کردیا۔ہوم گراؤنڈ پر آف اسپنر نے انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ گزشتہ روز کھیل کے اختتامی سیشن میں محض 10 گیندوں پر انگلش ٹیم کے 3 پلئیرز کا شکار کیا تھا۔بطور آف اسپنر ساجد خان 24 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف اسپنر بن گئے۔انہوں نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 26.2 اوورز میں 111 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کیخلاف ہی ثقلین مشتاق نے ہوم گراؤنڈ پر سال 2000 میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔