بیجنگ (یو این پی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پرابو سوبیانتو کو انڈونیشیا کے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور انڈونیشیا روایتی دوست ہمسایہ ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری مسلسل بہتری کے ساتھ ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ اگلے سال چین اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جائےگی جو دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ صدر پرابوو کے ساتھ قریبی تزویراتی رابطے برقرار رکھنے، چین۔انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور بڑے ترقی پذیر ممالک کے لیے مشترکہ خود مضبوطی، اتحاد اور تعاون، اور باہمی فائدے اورجیت جیت کا ایک نیا باب رقم کرنے کے لیے تیار ہیں۔