بیجنگ (یو این پی) 2024 کے برکس سربراہ اجلاس کی آمد پر چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ جواب دہندگان کی اکثریت کو توقع ہے کہ برکس تعاون کا میکانزم عالمی معیشت اور حکمرانی کو مزید قوت فراہم کرےگا۔ سروے میں 94.2 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ برکس تعاون کے میکانزم کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔ 94.1 فیصد نے کہا کہ برکس ممالک عالمی معاشی بحالی میں مزید قوت فراہم کرسکتے ہیں۔ 89.6 فیصد کا ماننا ہے کہ برکس تعاون کا طریقہ کار زیادہ منصفانہ، جمہوری اور معقول بین الاقوامی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔اور 91.65فیصد کا خیال ہے کہ چینی طرز کی جدیدکاری کا ترقیاتی تصور اور تجربہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کو جدیدیت حاصل کرنے کے لئے ایک اہم حوالہ فراہم کرتا ہے۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، عربی، فرانسیسی اور روسی پلیٹ فارمز پر کیا گیا اور 24 گھنٹوں کے اندرمجموعی طور پر 18961 غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین نے سروے میں حصہ لیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔