بیجنگ (یواین پی)چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے ستمبر تک مقررہ سائز سے بالا صنعتی اداروں کا مجموعی منافع 5228.16 ارب یوآن رہا جو سال بہ سال 3.5 فیصد کی کمی ہے اور آپریٹنگ آمدنی 99.20 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 2.1 فیصد اضافہ ہے جس میں سے ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے منافع میں سال بہ سال 6.3 فیصد اضافہ ہوا اور کنزیومر گڈز مینوفیکچرنگ کے منافع میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی صنعتی رفتار کی لچک ابھر کر سامنے آئی ہے۔