ہانگ کانگ سکسز؛ پاک بھارت کرکٹرز کی تصویر وائرل

Published on November 1, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

ہانگ کانگ( یواین پی)ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کرکٹر منوج تیواری کی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے فوٹوسیشن کے دوران منوج تیواری نے پاکستانی کپتان فہیم اشرف اور آصف علی کے ساتھ تصویر بنوائی۔بعد ازاں اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے منوج تیواری نے لکھا کہ سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹر نے اکٹھا کردیا۔بھارتی کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہانگ کانگ سکسز میں پاک انڈیا میچ کیلئے سب تیار ہیں۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ یکم سے 3 نومبر تک ہوگا جس کیلئے پاکستان ٹیم پول سی میں بھارت اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے جبکہ یکم نومبر کو پاکستان ٹیم پہلا میچ یو اے ای اور دوسرا بھارت کے ساتھ کھیلے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题