کوئٹہ سے ٹرین آپریشن 4 روز کیلیے معطل کردیا گیا

Published on November 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 23)      No Comments

دھماکے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ریلوے انشورنس پالیسی کے مطابق ادائیگی کی جائے گی، سی ای او ریلوے
کوئٹہ(یو این پی)چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال اور مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر کوئٹہ سے ٹرین آپریشن چار روز کیلیے روک رہے ہیں، کلیئرنس ملتے ہی کوئٹہ سے آپریشن دوبارہ بحال ہو جائے گا۔سی ای او ریلیز عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں کے بھر پور تعاون سے کوئٹہ کے ملک بھر سے رابطے کا آغاز ممکن بنایا تھا۔ اس طرح کا واقعہ ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹراما سینٹر میں پچاس زخمی داخل ہیں جن کی دیکھ بھال کیلیے ریلوے کی میڈیکل ٹیمیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوئٹہ ڈویژن کی ٹیم نے دہشت گردی کے واقعے کے بعد جس طرح فوری ریسپانس دیا اور ریلیف آپریشن کا آغاز کیا وہ قابل تحسین ہے۔عامر علی بلوچ نے کہا کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ریلوے انشورنس پالیسی کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme