لیاری ایکسپریس وے سے گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق

Published on November 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

گلشنِ معمار کے رہائشی 7 دوست ہاکس بے سے پکنک مناکر واپس جا رہے تھے، پولیس
کراچی(یو این پی)لیاری ایکسپریس وے سے تیز رفتار جیپ حفاظتی بار توڑتے ہوئے نیچے آگئی، جیپ میں سوار ایک نوجوان جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے جبکہ 3 افراد کو معمولی نوعیت کی خراشیں آئیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی نوجوان ہاکس بے سے پکنک منا کر اپنے گھر گلشن معمار جا رہے تھے کہ لیاری ایکسپریس وے ٹول پلازہ کے قریب جیپ کا ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی لیاری ایکسپریس وے کی حفاظتی باڑ کو توڑتے ہوئے نیچے اتر گئی۔تفصیلات کے مطابق پیر کی الصبح شیر شاہ تھانے کے علاقے لیاری ایکسپریس وے سے تیز رفتار جیپ نیچے آگئی جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 3 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرچھیپا ایمبولنس کے ذریعے سول ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ علی احمد ولد اشفاق کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 22 سالہ عبدالاحد ولد عبدالہادی، 18 سالہ رمضان ولد اقبال اور 20 سالہ علی شامل ہے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے نوجوان گلشن معمار کے رہائشی ہیں۔شیر شاہ تھانے کے سب انسپکٹر محمد زمان نے ایکسپریس کو بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی جیپ میں 7 نوجوان سوار تھے جن میں ایک نوجوان جاں بحق اور 3 نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 نوجوانوں کو معمولی نوعیت کی خراشیں آئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے نوجوان گلشن معمار سے ہاکس بے پکنک منانے گئے تھے اور پیر کی صبح واپس ہاکس بے سے اپنے گھر گلشن معمار جا رہے تھے کہ لیاری ایکسپریس وے ٹول پلازہ کے قریب جیپ کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی لیاری ایکسپریس وے کی حفاظتی باڑ کو توڑتے کر بل کھاتے ہوئے نیچے اتر گئی، حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔سب انسپکٹر نے بتایا کہ پولیس حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy