شیخوپورہ (یو این پی) وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یو ٹرن لینے والے کو بڑا لیڈر کہنے والوں کی سوچ ناقابل تقلید ہے ہوٹل میں سودے بازیاں بانی پی ٹی آئی کے کارنامے ہیں بانی پی ٹی آئی نے ہمیں دنیا میں تنہا کیا اب دنیا کے تعاون سے ہم ترقی کررہے ہیں علی امین گنڈا پور کی بھڑکیں سب پر عیاں ہو چکی بھارت کو چائیے کہ وہ کھیلوں کو سیاست سے پاک رکھ کر اپنی ٹیم بھیجے بانی پی ٹی آئی نے اب ٹرمپ پر اپنی امید لگا لی ہے ایسی رنگ بازی وہ کرتا رہتا ہے جس طرح انہوں نے اسلام آباد پہ چڑھائی کی یہ بھی آئین کی خلاف ورزی تھی وزیر اعلی کے پی نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا ہے اس پر مرکز کو ضرور سوچنا چاہیے _