اشیبا شیگیرو جاپان کے وزیر اعظم دوبارہ منتخب ہو گئے

Published on November 12, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 26)      No Comments

ٹو کیو (یو این پی)جاپان کے ایوانِ نمائندگان میں وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے رن آف ووٹ میں جاپانی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر اشیبا شیگیرو نے کامیابی حاصل کی اور وہ دوبارہ جاپان کے وزیرِ اعظم منتخب ہو گئے۔ اس سال یکم اکتوبر کو، اشیبا شیگیرو جاپان کے 102ویں وزیراعظم منتخب ہوئے، انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے آٹھ دن بعد ایوانِ نمائندگان کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا، جس سے دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی منتخب جاپانی وزیر اعظم کی جانب سے ایوانِ نمائندگان کوقلیل مدت میں تحلیل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم ہوا ہے ۔ 27 اکتوبر کو نئے ایوانِ نمائندگان کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی ہوئی جس کے نتیجے میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور کومیتو پارٹی پر مشتمل حکمران اتحاد ہار گیا اور نئے ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ جاپانی آئین کے مطابق ایوانِ نمائندگان کے انتخاب کے بعد 30 دن کے اندر وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے خصوصی پارلیمان کا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔ جاپان کی تاریخ میں یہ پانچواں موقع ہے جب ایوانِ نمائندگان میں وزیرِ اعظم کی نامزدگی رن آف ووٹ مرحلے تک پہنچی ہے۔ 1994 میں وزیر اعظم کے لیے ایوان نمائندگان کے انتخاب میں آخری بار رن آف ووٹ ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes