خوراک کے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 پر فوری اطلاع دیں عاصم جاوید

Published on November 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی)ممنوعہ،غیر معیاری اشیاء کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،فوڈ سیفٹی ٹیم نے ریل بازار اوکاڑہ میں پان شاپ اور کریانہ سٹور پر کارروائی، 2 ہزار ساشے ممنوعہ گٹکا،50 پیکٹس ایکسپائرڈ پاپڑ اور چائنہ نمک تلف، فوڈ بزنس مالکان کو 80 ہزارروپے کے جرمانےعائد
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر عوام تک معیاری خوراک پہچانے کا مشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشنز عطا عارف ۔ فوڈ سیفٹی افیسر مس طاہرہ کلثوم اور ان کی ٹیم نے ریل بازار اوکاڑہ میں پان شاپ اور کریانہ سٹور پر کارروائی عمل میں لائی۔ممنوعہ گٹکا،ناقابلِ سراغ اجزاء کی فروخت کرنے پر پان شاپ کو 50 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ ایکسپائرڈ پاپڑ رکھنے پر کریانہ سٹور کو 30 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام خوراک کے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 پر فوری اطلاع دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes