ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بیسٹ الیون ہی میدان میں اتاریں گے، محمد رضوان

Published on November 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

پلیئنگ الیون پر مشاورت مکمل ہوگئی اور ابھی نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے، کپتان قومی ٹیم
برسبین(یو این پی)قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پلیئنگ الیون پر مشاورت مکمل ہوگئی اور ابھی نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے لیکن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بیسٹ الیون ہی میدان میں اتاریں گے۔برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد عامر اور عماد وسیم کے متبادل اچانک تیار نہیں ہو سکتے اس لیے بڑے کھلاڑیوں کی جگہ لینے والوں کو محنت اور وقت درکار ہوگا۔اوپننگ سے متعلق سوال پر محمد رضوان نے کہا کہ جو پاکستان کے لیے بہتر ہوگا، حسیب اللہ کو گلوز بھی دے سکتا ہوں اور وہی کریں گے جو ٹیم کے لیے بہتر ہو۔محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز آسان نہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں چیلنجز ہمیشہ ہوتے ہیں، جیسن گلیسپی نے بہت محنت کی لہٰذا ٹیم بنانے کا کریڈٹ ان کو بھی جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں قومی کپتان نے کہا کہ بھارٹی ٹیم پاکستان آئے گی تو ویلکم کریں گے، چیمپیئنز ٹرافی کے معاملات کا دائرہ کار پی سی بی کا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے برسبین میں تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی، ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی قیادت میں پاکستانی کھلاڑیوں نے تینوں شعبوں میں محنت کی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم نے کینگروز کے خلاف 22 سال بعد ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes