چین کا اپیک اجلاس کو کامیاب بنانے میں تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم

Published on November 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں 31 ویں اپیک رہنماؤں کے غیررسمی اجلاس کے حوالے سے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اس سال کےاپیک رہنماؤں کےغیررسمی اجلاس میں شرکت کریں گے جس سے چین کی جانب سے ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کو اہمیت دینے کی مکمل عکاسی ہوتی ہے۔ صدر شی جن پھنگ اجلاس سے اہم خطاب کریں گے اور ایشیا بحرالکاہل تعاون کو آگے بڑھانے کے بارے میں چین کی پالیسی اور تجویز پرروشنی ڈالیں گے۔ چین اجلاس میں مثبت نتائج کے حصول، علاقائی اقتصادی انضمام اور ایشیا بحرالکاہل خطے اور دنیا میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مشترکہ طور پر ایشیا بحرالکاہل ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes