فلسطینی صدر کا بیان قابل ستائش ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم

Published on June 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 746)      No Comments

123453
مشرق وسطیٰ (یو این پی) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اغوا کی مذمت کے حوالے سے فلسطینی صدر محمود عباس کے بیان کو سراہا ہے۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ محمود عباس نے 3 اسرائیلی نوجوانوں کے اغوا کے واقعے کو مکمل طور پر رد کیا ہے اور ان کے یہ الفاظ اہمیت رکھتے ہیں۔محمود عباس نے کہا تھا کہ اسرائیلی نوجوانوں کو اغوا کرنے والے تباہی چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے حماس پر الزام تراشی بند کی جانی چاہیے۔ واضح رہے کہ12جون سے لاپتہ نوجوانوں کی تلاش میں اسرائیلی حکام کئی سو فلسطینیوں کو گرفتار کر چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题