بیجنگ (یو این پی)چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق چین کی نئی انرجی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار پہلی بار 10 ملین یونٹس سے تجاوز کر گئی ہے ۔ چین دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے 10 ملین نئی انرجی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار حاصل کی ہے۔جمعرات کے روز جاری کردہ
اعداد و شمار کے مطابق 2013 پہلا سال تھا جب چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت کو شماریاتی نظام میں شامل کیا گیا تھا۔ اس سال پیداوار کی تعداد صرف 18,000 تھی۔ 2018 تک، سالانہ پیداوار ایک ملین یونٹس تک پہنچی اور 2022 تک اس پیداوار نے پانچ ملین یونٹس سے تجاوز کیا اور اب رواں سال کے اختتام سے ڈیڑھ ماہ قبل پہلی بار 10 ملین گاڑیوں کے سنگ میل کو عبور کیا گیا ہے۔یہ گزشتہ سال کی 9.587 ملین گاڑیوں کی پورے سال کی پیداوار کے مقابلے میں 4.3 فیصد اضافہ ہے۔ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ سال کے آخر تک یہ تعداد 12 ملین سے تجاوز کر جائے گی۔گزشتہ دس سالوں میں، قومی حکمت عملیوں کے تحت، تقریباً 100 حوصلہ افزا پالیسیاں متعارف کروائی گئی ہیں، مصنوعات کی ٹیکنالوجیز کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، اور انفراسٹرکچر سپورٹ میں بھی تیزی سے بہتری آرہی ہے جس نے مشترکہ طور پر چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت کو فروغ دیا ہے اور چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت مارکیٹائزیشن اور صنعت کاری سے لے کر بڑے پیمانے اور عالمگیریت تک مسلسل اعلیٰ سطح پر جاتی ر ہے۔