اقتصادی گلوبلائزیشن ایک زبردست تاریخی رجحان ہے ، چینی وزارت خارجہ

Published on November 19, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 21)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اپیک رہنماوں کے اجلاس میں اپنی تقریر میں اقتصادی گلوبلائزیشن کے حوالے سے کہا کہ اقتصادی گلوبلائزیشن سماجی پیداواری قوتوں کی ترقی کے لئے ایک معروضی ضرورت ہے، سائنسی اور تکنیکی ترقی کا ناگزیر نتیجہ، اور ایک طاقتور تاریخی رجحان ہے ۔پیر کے روز لین جیئن نے کہا کہ اقتصادی گلوبلائزیشن کے عمل میں چین اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرے گا اور عالمی معیشت میں مضبوط توانائی پیدا کرتا رہے گا، اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دے گا اور معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے عالمی معیشت کی قیادت جاری رکھے گا ۔ چین غیر متزلزل طور پر سبز ترقی کے راستے پر گامز رہے گا اور عالمی سبز تبدیلی کے لئے اہم ترغیب فراہم کرتا رہے گا ، اعلیٰ سطح کی کھلی معیشت کا ایک نیا نظام تشکیل دے گا اور چین کے ترقیاتی مواقع کو دنیا کے ساتھ بانٹنا جاری رکھے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes