روزانہ تیس منٹ ورزش کرنا فشار خون کو معمول پر رکھنے میں کارآمد ثابت ہوتا ہے۔طبی ماہرین

Published on June 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 849)      No Comments

04
لاہور ۔۔۔طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ تیس منٹ ورزش کرنا فشار خون کو معمول پر رکھنے میں کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ بلند فشار خون کے اسباب میں تناؤ، پریشانی، نمک کا زیادہ استعمال وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی تحقیق سے ثابت ہوچکی ہے کہ دن میں چند منٹوں کی ورزش ذہنی تناؤ کو بھی کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔ ورزش نہ صرف بلند فشار خون کو کم کرتی ہے بلکہ کم فشار خون کو بھی بڑھا کر معمول پر لاتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题