چیمپئینز ٹرافی کی ایدھی چلڈرن ہوم میں نمائش

Published on November 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 23)      No Comments

کراچی(یو این پی)پاکستان کے دورے پر آئی چیمپئینز ٹرافی کے کپ کو لاوارث اور معصوم بچوں کے گھر ایدھی چلڈرن ہوم بھی پہنچایا گیا۔آئی سی سی کے تحت دنیا بھر کے سفر پر کے دوران دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں کراچی میں موجود چیمپئنز ٹرافی کو جمعرات کو ایدھی چلڈرن ہوم پہنچایا گیا۔ جہاں بے گھر اور لاوارث بچوں کیلئے کورنگی میں قائم مرکز میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی نمائش کی گئی۔اس موقع پر مرکز میں موجود معصوم بچوں کے چہروں پر مسرت اور شادمانی پھیل گئی۔ اگلے برس پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو اپنے درمیان دیکھ کر بچے خوشی سے پھولے نہ سما رہے تھے۔اس موقع پر لاوارث بچوں کی بڑی تعداد ٹرافی کے گرد جمع ہوگئی اور تالیاں بجا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ادارے کے منتظمین نے معاشرے سے ٹھکرائے جانے والے بچوں کو یاد رکھنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پی سی بی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题